پاک فوج اور پولیس کی قربانیوں کے طفیل امن قائم ہوا ،ڈی پی او ملاکنڈ

پاک فوج اور پولیس کی قربانیوں کے طفیل امن قائم ہوا ،ڈی پی او ملاکنڈ

تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ ) ریجنل پولیس آفیسرملاکنڈڈویژن محمد سعیدخان وزیر نے کہا ہے کہ ملاکنڈڈویژن میں پاک فوج اور پولیس کی قر بانیوں کی بدولت مثالی ا من قائم ہوچکا ہے کسی کو دوبارہ امن خراب نہیں کرنے دینگے پولیس عوام کاصحیح معنوں میں خادم بنے پولیس اپنی ترقی کے لئے بے گناہ افرادکے خلاف چھاپے مارنے اور ایف ائی آر درج کرنے سے گریز کر یں وہ تیمرگرہ بلامبٹ پولیس لائن میں پولیس دربار سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ڈی پی او لویر دیر عارف شہباز خان وزیر، ایس پی انوسٹی گیشن مختیار احمد ، ڈی ایس پیز، مختلف پولیس تھا نوں کے ایس ایچ اوز اور پولیس اہلکار موجود تھے انھوں نے پویس پر زور دیا کہ وہ سیاسی سفارش سے گریز کریں اور اپنے مسائل کے لئے براہ راست ڈی پی او سے رابطہ رکھیں، سعید خان وزیر نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسپشل پولیس فور س اہلکاروں کو وفوری طور پر مقامی پولیس اسٹیشنوں میں تعینات جبکہ عوامی مسائل سے آگاہی کے لئے تھاتوں کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہیں ،انہوں نے کہا کہ ضلع کی سطح پر چھوٹے تنازعات کے حل کے لئے ( ڈی آر سی ) کو فعال کیا جارہا ہیں ۔اُنھوں نے پولیس کو ہدا یت کی کہ چیک پوسٹوں پر عوام اور مسافروں کے ساتھ اچھا برتاو کریں اور انہیں چیکنگ کے نام پر تنگ نہ کیا جائے انھوں نے کہا کہ بدمعاشوں ، منشیات فروشوں کاقلع قمع کرکے ان سے سختی سے نمٹا جائے جبکہ شریف شہریوں کے گھروں پر چھا پوں سے گریز کیا جائے انھوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے پولیس اپنی وردی کے زریعے لو گوں پر رعب نہ جمائے اس وجہ سے پولیس ایسے اقدامات اٹھانے سے گریز کریں جو پولیس کی بدنای کا سبب بنے اور عوام پولیس سے نفرت کریں انھوں نے کہا کہ پولیس محکمہ پولیس سے جھوٹ کا خاتمہ کریں اورعلاقہ میں قیام امن اور منشیات کے خاتمہ کے لئے عمائدین علاقہ سے مل کر منشیات اور برائیوں کا خاتمہہ کیا جائے اس موقع پر انھوں نے پولیس کے مسائل غور سے سنیں اور بعض پولیس اہلکاروں کے مسائل کو موقع پر حل کرنے

مزید : پشاورصفحہ آخر