ڈیرہ ، پی کے 97اور پی کے 99ضمنی انتخابات ، سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

ڈیرہ ، پی کے 97اور پی کے 99ضمنی انتخابات ، سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرظہوربابرآفریدی کی نگرانی میں ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے14اکتوبر2018کو صوبائی اسمبلی کی دونشستوں PK97ڈیرہ ون اورPK99کلاچی کے ضمنی الیکشن 2018کے حوالے سے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ۔اس حوالے سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو5سیکٹرزمیں تقسیم کیاگیاہے ۔پولنگ صبح 8بجے سے 5بجے شام تک جاری رہے گی ۔5سیکٹرز میں سٹی سرکل ،صدرسرکل ،کلاچی سرکل ،درابن سرکل اورپروآسرکل شامل ہیں جن میں سٹی سرکل اورصدر سرکل کاانچارج اے ایس پی صدرحسن افضل ،کلاچی سرکل کے لیے ایس پی سلیم ریاض ،درابن سرکل کے لیے ایس پی ایلیٹ رضاخان اورپروآسرکل کے لیے ڈی ایس پی پروآمہرعلی شاہ انچارج ہوں گے ۔PK97ڈیرہ ون میں مردانہ پولنگ اسٹیشن 52،زنانہ پولنگ اسٹیشن 49،مشترکہ پولنگ اسٹیشن 36اورکل پولنگ اسٹیشن 137ہوں گے جب کہ اسی حلقہ میں مردووٹرز کی تعداد83883،خواتین ووٹرز کی تعداد70600اورکل ووٹرز کی تعداد154483ہوں گے جب کہ 232مردانہ پولنگ بوتھ اور195زنانہ پولنگ بوتھ جب کہ کل بولنگ بوتھ427ہوں گے جن میں سے 12پولنگ بوتھ حساس ترین ،99حساس اور26نارمل پولنگ بوتھ ہوں گے ۔ PK99کلاچی میں مردانہ پولنگ اسٹیشن 45،زنانہ پولنگ اسٹیشن40،مشترکہ پولنگ اسٹیشن 65اورکل پولنگ اسٹیشن150ہوں گے جب کہ اسی حلقہ میں مردووٹرز کی تعداد91505،خواتین ووٹرز کی تعداد66136اورکل ووٹرز کی تعداد157641ہوں گے جب کہ248مردانہ پولنگ بوتھ اور193زنانہ پولنگ بوتھ جب کہ کل بولنگ بوتھ441ہوں گے جن میں سے78پولنگ بوتھ حساس ترین ،66حساس اور6نارمل پولنگ بوتھ ہوں گے ۔ ضمنی الیکشن کے دوران 2ہزار سے زائدپولیس اہلکاربیک وقت اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ۔PK99کلاچی پرسابق صوبائی وزیرزراعت سرداراکرام اللہ گنڈہ پور کے بیٹے آغازاکرام اللہ گنڈہ پورپی ٹی آئی کی جانب سے جب کہ سردارفتح اللہ خان میانخیل آزادحیثیت سے جبکہ کل 10امیدوارالیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اسی طرح PK97ڈیرہ ون پروفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پورکے بھائی فیصل امین گنڈہ پور پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی طرف سے فرحان افضل دھپ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اسی طرح آزادامیدوارملک قیوم حسام فیصل امین گنڈہ پور کے حق میں دستبردارہوچکے ہیں جب کہ جے یوآئی کے امیدوارمولاناعبیدالرحمان پی پی پی کے امیدوارفرحان افضل دھپ کے حق میں دستبردارہوچکے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر