ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا گیا : مولانا محمد قاسم

ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا گیا : مولانا محمد قاسم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام ف کے ضلعی امیر مولانا محمد قاسم نے کہاہے کہ ملکی معیشت کو مستحکم کا نعرہ لگانے والوں نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت سے مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہو گیا ہے۔حکومت آئی ایم ایف سے اب کس منہ سے قرضہ لے رہے ہیں۔عمران خاناپنے ویژن میں ناکام ہو چکے ہیں اور انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہےئے۔وہ مہو ڈھیری اور چمتار میں رکنیت سازی کے حوالے سے عوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔اجتماعات سے صوبائی معاون انتخابات مولانا امانت شاہ حقانی،سابق صوبائی وزیر آصف اقبال داودزئی،مفتی عزیز اللہ،سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصر الدین،مفتی سلیم حلیمی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ عمران خان سے اختلافات اصولوں کی بنیاد پر ہے۔ہم ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے سو دن پروگرام میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ عوام کو ریلیف دیں گے لیکن نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے غریب عوام سے منہ کا نوالہ چھینا جا رہا ہے۔حکومت میں آنے سے قبل پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم کرنے والے اب عوام پر مزید ٹیکس ڈھارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے امریکی ایماء پر دینی مدارس کا رجسٹریشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے خلاف بہت جلد دینی جماعتوں کا اجلاس بلا یا جائے گا اور اس کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کو انتقامی سیاست قرار دیتے ہوئے کہاکہ نیب کو ہیلی کاپٹر کیس میں عمران خان ،بی آر ٹی کیس میں پرویز خٹک اور نندی پور کیس میں نامزد بابر عوان کو بھی گرفتار کرنا چاہےئے تاکہ قوم کو پتہ چل سکے کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے۔