تحصیل کونسل لاہور کا 23کروڑ 53لاکھ کا بجٹ متفقہ طور پر منظور

تحصیل کونسل لاہور کا 23کروڑ 53لاکھ کا بجٹ متفقہ طور پر منظور

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)تحصیل کونسل لاہورکا23 کروڑ،53 لاکھ روپے کا بجٹ برائے سال2018/19 متفقہ طورپرمنظور کرلیا گیا، اس سلسلے میں بدھ کے روز تحصیل کونسل چھوٹالاہورکا اجلاس زیرصدارت سپیکرشہاب علی منعقد ہوا اجلاس کا باقاعدہ آغاز محمداسدزمان نے تلاوت کلام پاک سے کیا جس سے قبل تمام ارکان میں بجٹ کی کاپیاں تقسیم کی گئیں تحصیل ناظم سہیل خان نے بجٹ پیش کیا تحصیل کونسلر جہانگیرہ محمداسماعیل خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپس کے گلے شکوے ایک دوسرے سے کرتے رہیں گے تاہم اگر بجٹ پاس کرتے ہیں تو اسی میں ہمارا اورہمارے حلقہ نیابت کے ہی فائدے ہیں بجٹ پاس ہوگا توفنڈز ملیں گے اورہم عوام کے مطالبات پورے کرتے ہوئے ترقیاتی کام کرپائیں گے اورویسے بھی موجودہ بلدیاتی ٹرم قبل از وقت معطل کرنے کی چہ مگوئیاں ہورہی ہیں اگر چہ ہمارا ٹینور اگست تک ہے ایسے میںآپس میں اتفاق کامظاہرہ کرلینا چاہیے تاکہ عوام کے توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب ہوسکیں مستجاب خان نے کہا کہ صفائی کی مدمیں بجٹ تو رکھا جاتا ہے تاہم حال یہ ہے تورڈھیرمیں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان اٹھ کھڑے ہوکر اپنی مددآپ شہرکی صفائی کرنے پر مجبور ہیں فارسٹیشن کیلئے رکھے گئے بجٹ پر اعتراض کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال بھی ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کے پودے خریدے گئے جبکہ دکھائی کہیں پر نہیں دے رہے ہیں جن مدوں سے کابجٹ کم کرکے بچادیا گیا وہ تحصیل جوڈیشل کمپلیکس لاہور میں کارپارکنگ پر لگایا جائے انکا یہ بھی کہنا تھا کہ فائربریگیڈگاڑی خریدنے کی ضرورت اسلئے نہیں کہ ہم اسکے اخراجات اورنگہداشت کے اہل نہیں ورنہ فائربریگیڈ گاڑی ہمارے تحصیل لاہور کے پاس تھی جو ہماری نااہلی کی وجہ سے تحصیل رزڑ لے گئی کونسلرذولفقار کا کہنا تھا کہ انکروچمنٹ کیلئے بجٹ تورکھا جاتا ہے مگر انکروچمنٹ کے خلاف کاروائی سست روی کی شکار ہے تحصیل بھرمیں تمام سرکاری شاہراہوں کی فوراً حد براری ہونی چاہیے اورتجاوزات کے خلاف کاروائی یقینی بنائی جائے ٹی ایم او نورالامین نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ اربن ایریا کو میونسپل سہولیات مہیا کی جاتی ہیں تورڈھیرکی صفائی میں ٹی ایم اے سٹاف نے کبھی ناغہ نہیں کیا مگر سٹاف اورریسورسز کی کمی کے باعث مختلف گلیوں کی باریاں رکھی گئی ہیں اوریاد رہے کہ کہیں پر نکاس کی صفائی مہینوں یاسال کیلئے نہیں بلکہ روزانہ کی بنیاد پر اسکی ضرورت رہتی ہے انکروچمنٹ کے خلاف کاروائی ضرورہوتی ہے تاہم ٹی ایم اے کے پاس اپنا پٹواری نہیں ہوتا ریونیو سے مانگا جاتا ہے اوروہ فارغ ہوکر ہی وقت دیتے ہیں انکامزید کہنا تھا کہ جوفنڈز جس مد کیلئے فراہم کیا جاتا ہے اسی سے ہٹ کر کسی اورمقصدمیں لگانے کے ہم مجاز نہیں ہوتے لوکل فنڈز ڈیویلپمنٹ کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا اسلئے تحصیل میں پارکنگ کی تعمیرسے قاصر ہیں اجلاس کے آخر میں تحصیل ناظم سہیل خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام مدوں میں خرچ ہونے والے فنڈز کاباقاعدہ ریکارڈ موجود ہے کہیں پر کسی کو اگر کوئی شک ہے تووہ آڈٹ کراسکتا ہے اراکین کونسل کے اعتراضات سے مختلف مدوں کابجٹ کم کرکے جس سے جو بجٹ بچالیا گیا ہے میری تجویز ہے کہ اس سے لاوارث لاشوں کی تدفین کیلئے قبرستان کے طور پر کہیں سستی زمین خریدی جائے آخرمیں انہوں تمام اراکین کونسل کا شکریہ اداکیا جنہوں اتفاق رائے سے بجٹ کی منظوری دیکر علاقہ میں تعمیروترقی کاسفر جاری رکھنے میں تعاون کامظاہرہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر