مردان ،جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام ختم نبوتؐ ریلی کل نکالی جائیگی

مردان ،جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام ختم نبوتؐ ریلی کل نکالی جائیگی

مردان (بیورورپورٹ)جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام کل بروز جمعہ 2بجے تاجدار ختم نبوت وناموس ﷺ ریلی نکالی جائی گی ریلی شہر کے مختلف بازاروں سے گزر کربلال مسجد پر جلسے کی شکل اختیار کریگی۔جلسے سے پیر آف مانکی شریف اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی،صوبائی صدر حاجی فیاض خان،مرکزی جائنٹ سیکر ٹری مفتی عبد الوکیل اور ضلعی صدر مولانا عبد الرشید قادری سمیت دیگر قائدین خطاب کرینگے۔مقررین تاجدار ختم نبوت کے روح رواں اور قادیاینوں کو کافر دینے والے قائد اہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کی جائیگی اور گستاح آسیہ ملعونہ کی پھانسی پر فوری عمل درآمد پر زور دیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر