چکوال،تجاوزات کیخلاف جہلم،پنڈی روڈ پر آپریشن کلین اپ

چکوال،تجاوزات کیخلاف جہلم،پنڈی روڈ پر آپریشن کلین اپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بدھ کے روز ناجائز تجازات کیخلاف جہلم روڈ اور پنڈی روڈ پر بھرپور آپریشن کلین اپ کیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال کی سربراہی میں چیف افسر بلدیہ سبط الحسن گوندل، محکمہ پولیس اور ٹریفک پولیس کے عملے نے شرکت کی۔ دکانوں کے آگے بھاری بھرکم ناجائز تجاوزات جو کہ ٹریفک میں بھی رکاوٹ پیدا کررہی تھیں ہٹا دی گئیں۔ آپریشن کے دوران ہیوی مشینری کا استعمال بھی کیا گیا اور تمام پختہ تجاوزات مکمل طور پر توڑ پھوڑ دی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال نے اس عزم کااظہار کیا کہ ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا اور اس ضمن میں کوئی سیاسی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔