موٹروے پولیس نے ہائی ایس میں رہ جانیوالا مسافرکابٹوہ مالک تک پہنچادیا
راولپنڈی(سٹی رپورٹر)روڈ یوزر بنام محمد اکرام نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن پر کال کر کے نوٹ کروایا کہ لاہور کی جانب سفر کرتے ہوئے اس کا بٹوہ ہائی ایس وین میں رہ گیاہے۔ اطلاع موصول ہوتے ہی متعلقہ ایریا کی تمام پٹرولنگ موبائلز کو چیکنگ کی بابت احکامات جاری کر دیے گئے ۔ بیٹ 07 کے افسران سب انسپکٹر شاد ایاز اور سب انسپکٹر محمد اظہربھٹی نے دورانِ چیکنگ مذکورہ ہائی ایس وین کو روک لیا جس پر ڈرائیونے تلاش کے بعد بتایا کہ مطلوبہ بٹوہ بمعہ نقدی کل مالیت 580010/- روپے گاڑی میں موجود ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس افسران نے مطلوبہ سامان کو تحویل میں لینے کے بعد محمد اکرام کے حوالے کر دیا جس نے موٹروے پولیس کے افسران کی فوری کاروائی کو سراہا ۔ ڈی آئی جی مموٹروے پولیس این فائیون نارتھ ذو ن محمد اشفاق خان نے افسران کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ افسران اسی طرح اپنی ڈیوٹی الرٹ اور احسن طریقے سے انجام دیتے رہیں تاکہ عوام کی بروقت مدد کو یقنی بنایاجاسکے۔