سابق ن لیگی رہنما وائس چیئرمین یوسی ڈھرنال ق لیگ میں شامل

سابق ن لیگی رہنما وائس چیئرمین یوسی ڈھرنال ق لیگ میں شامل

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابق رہنما وائس چیئرمین یوسی ڈھرنال ملک اسلم اپنے پینل سمیت مسلم لیگ(ق) میں شامل، چوہدری سالک کو کامیاب کرانے کا عزم۔امیدوار برائے این اے پینسٹھ چوہدری محمد سالک، سردار ممتاز ٹمن ، چیئرمین یوسی ڈھرنال ملک یارن خان ، ملک امیرمحمد خان ٹمن، قاضی غلام یٰسین، حاجی طلحہ زبیر،محمد الیاس سمیت اہلیان گٹال کی کارنر میٹنگ میں شرکت۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک اسلم گٹال وائس چیئرمین یوسی ڈھرنال کے ڈیرے پر مسلم لیگ(ق) کے رہنماؤں کی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں امیدوار برائے این اے پینسٹھ چوہدری محمد سالک، سردار ممتاز ٹمن ، چیئرمین یوسی ڈھرنال ملک یارن خان ، حاجی طلحہ زبیر،ملک امیرمحمد خان ٹمن، قاضی غلام یٰسین، ،محمد الیاس نے شرکت کی۔اس موقع پر سردار ممتاز ٹمن اور ملک امیرخان ٹمن نے اہلیان گٹال کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ علاقہ کی محرمیوں کے ازالہ کیلئے چوہدری محمد سالک کلیدی کردار ادا کریں گے جبکہ امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری محمد سالک نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری اور آپ لوگوں کی پہلی اور آخری ملاقات نہیں ہے بلکہ کامیاب ہوکر نہ صرف قومی اسمبلی میں حلقہ این اے پینسٹھ کیلئے آواز بلند کروں گا بلکہ یہاں آپ لوگوں سے مسلسل رابطہ اور ملاقاتیں بھی رہیں گی یہ حلقہ میرا پہلا گھر ہے اور میں کامیابی کے بعد آپ لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔آخر میں وائس چیئرمین ملک اسلم اورملک الیاس لدھال نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر