میاں برادران اور انکی ٹیم نے آئین کی دھجیاں اڑائیں،منصورحیات خان

میاں برادران اور انکی ٹیم نے آئین کی دھجیاں اڑائیں،منصورحیات خان

واہ کینٹ( نمائندہ پاکستان) پی ٹی آئی تحصیل ٹیکسلا کے سینئر نائب صدر ملک فہد دلشاد اور سینئر رہنما ملک خالد دلشادکے زیر اہتمام بے نظیر کالونی واہ کینٹ میں ہونے والی کارنر میٹنگ ایک بڑے جلسہ میں تبدیل ہو گئی ۔ جلسہ کی انتظامیہ ٹیم میں ،سجاد صفدر بٹ آف لوسر شر،حاجی عثمان لیاقت ،، فیصل بٹ، سردار خطاب اعظم خان، ڈاکٹر ابرر، اعجاز خان، نعیم لعل، شہریار، مبشر احمد ژامل تھے۔ پارٹی کارکنوں کا جوش و خروش عروج پر۔ پارٹی ترانوں پر کارکنوں کے بھنگڑے اور دھمالیں۔ PTI (NA-63) کے امیدوار منصور حیات خان کی MPA ملک تیمور مسعود اکبر، ماسٹر نثار خان، ، راجہ بلال احمد ، نبیل احمد آف انوار چوک کے ہمراہ دبنگ انٹری، منصور حیات خان کا فقید المثال استقبال کے زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا آسمان رنگی برنگی روشنیوں سے بھر گیا۔ مہمانوں پر گلاب کے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ جلسہ سے منصور حیات خان کے علاوہ، ملک تیمور مسعود اکبر، حاجی عثمان لیاقت، ملک فہد دلشاد، ملک احتشام اقبال، ملک فہد مسعود اکبر اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر PTI تحصیل ٹیکسلا کے لیبر ونگ کے صدر ملک اعجاز ، جنرل سیکرٹری سید ہارون شاہ، لعل زادہ خان، خضر بٹ العمروف سیکرٹری، عقیل احمد، عمر بٹ ،عمران احمدخان،مولوی شکیل، گلزار بھٹی، سکندر سومرو، شہر یار، ملک عاطف اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ منصور حیات خان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہ میاں برادران اور ان کی ناہل ٹیم نے آئین کی دھجیاں اڑائیں اور ملک کو کنگال کر کے رکھ دیا۔ ہماری پہلی ترجیح کرپٹ سیاستدانوں اور 35 سال سے اقتدار سے چمٹے کرپٹ افراد سے قوم کو نجات دلانا ہے ۔ملک و قوم کے اچھے مستقبل کے لیئے قوم کو تھوڑا کڑوا گھونٹ پینا ہو گا۔ انشاء اللہ ملک میں حقیقی تبدیلی ہم ہی لائیں گے۔ ہماری گورنمنٹ عوام کی بھرپور ریلیف دینا چاہتی ہے اور ان کے زندگی میں خوشحالی لانے کے لیئے خلوص دل سے کوشاں ہے۔ ہمیں غریب عوام کے مسائل کا بخوبی پتہ ہے ان کا احساس محرومی ختم کر کے دم لیں گے مگر اس کے لیئے ہمیں تھوڑا سا وقت دینا ہو گا۔ اس وقت ملک کرپشن جیسے ناسور کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے ، اربوں کھربوں ڈالر کے ہم پہلے ہی مقروض ہیں۔ سابق نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسوں کا خمیازہ غریب عوام کو ہی بھگتنا پڑ رہا ہے مگر ہم بھی ہمت ہارنے والوں میں سے نہیں ہیں جو وعدہ قوم سے کیا ہے وہ ہر صورت میں پورا کریں گے۔ پوری قوم ہمارا مشکل وقت میں ساتھ دے۔ ہماری نیت صاف ہے اور جب آپ کی نیت صاف ہو تو اللہ تعالیٰ بھی آپ کی مدد کرتا ہے۔انشاء اللہ عوام کی ووٹوں کی پرچی کی طاقت سے 14 اکتوبر کو فتح یاب ہو ں گے سیاسی مخالفین چاہئے جتنا مرضی زور لگا لیں اب عوام ان کے کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں کریں گے۔ ان کی حلقہ کی عوام کے لیئے کوئی بھی خدمات نہیں ہیں۔ یہ لوگ صرف الیکشن کے دنوں میں محض ووٹوں کے حصول کے لیئے عوام سے رابطہ کرتے ہیں اور ان کو سبز باغ دکھاتے ہیں۔ مگر حلقہ کی باشعور عوام ان کے کردار سے بخوبی آگاہ ہو چکی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر