راولپنڈی،منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی6ملزمان گرفتار
راولپنڈی (سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے سی پی او راولپنڈی عباس احسن کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4560گرام چرس برآمد کرکے ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ پولیس نے مخبرخاص کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے شبران کو گرفتار کرکے 1600گرام چرس ،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اسد سے1100گرام چرس ،تھانہ مندرہ پولیس نے گل خان سے1080گرام چرس ،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے وسیم سے 340گرام چرس ،تھانہ مری پولیس نے زبیر سے 220گرام چرس اور عبد الغفار سے 220گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔