راولپنڈی،مختلف مقدمات میں گرفتار11ملزمان جسمانی ریمانڈ پرحوالہ پولیس
راولپنڈی (سٹی رپورٹر) ضلع کچہری کی مختلف ماتحت عدالتوں چوری، ڈکیتی، اغوا، جعلی چیک،منشیات ،جوئے سمیت دیگر مقدمات میں گرفتار 11ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے 16ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیااور 8ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا جبکہ پانچ ملزمان کیخلاف بعد ضمانت پیش نہ ہونے پر ضمانت منسوخ کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے اور گھر سے عدالت آنے والی ایک خاتون کو دارلامان بھجوا دیا۔