لاوہ پولیس کی کاروائی10کلوچرس برآمد،3ملزمان گرفتار

لاوہ پولیس کی کاروائی10کلوچرس برآمد،3ملزمان گرفتار

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)لاوہ پولیس کی دبنگ کاروائی، دس کلوچرس برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ، 9 سی کے تحت تینوں ملزمان پر الگ الگ مقدمات درج۔عوامی و سماجی حلقوں کا ایس ایچ او تھانہ لاوہ ملک محمد شریف اور دندہ شاہ بلاول چیک پوسٹ انچارج حوالدار مدثر احمد سمیت پوری ٹیم کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق دندہ شاہ بلاول پولیس چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ تین ملزمان سے دس کلو چرس برآمد کی گئی ہے جس میں محمد آمین خان سکنہ اپردیر سے 4350 کلو گرام، مسماۃ عمردراز سے تین کلو اور مسماۃ یاسمین سے تین کلو چرس برآمد ہوئی ۔تینوں ملزمان پر 9C کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے ان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔اس شاندار کاروائی پر عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ لاوہ ملک محمد شریف، چوکی انچارج مدثر احمد، ملازمین ساجد محمود، ارشد سمیت پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر