قومی اسمبلی کا اجلاس ، 17اکتوبر کو طلب ، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے پرڈکشن ارڈر جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس ، 17اکتوبر کو طلب ، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے پرڈکشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر اسد قیصر خٹک نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا،اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 17اکتوبر کو دن 11بجے طلب کیا ۔دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کیلئے قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کیلئے پروڈکشن آڈر جاری کئے۔سپیکر قومی اسمبلی نے یہ فیصلہ کارروائی اور طریقہ کار کے تحت کیا، قواعد کے تحت سپیکر کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کو اجلاس میں طلب کر سکتا ہے۔پروڈکشن آرڈر میں کہا گیاہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ضروری سمجھتے ہیں کہ اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی شرکت ضرورت ہے اس لیے انہیں طلب کیا گیا ہے لہٰذا ان کی حاضری یقینی بنائی جائے اور جب اجلاس ختم ہوجائے تو نیب انہیں دوبارہ تحویل میں لے سکتی ہے۔
شہبازشریف / پروڈکشن آرڈر