این اے 65ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرینگے،ملک عادل خان

این اے 65ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرینگے،ملک عادل خان

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) این اے پینسٹھ کے ضمنی الیکشن کا بھرپور بائیکاٹ کریں گے، ممبر میونسپل کمیٹی لاوہ ملک عادل خان ایڈوکیٹ۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی لاوہ کے ممبر اور سابق امیدوار برائے چیئرمین ایم سی لاوہ ملک عادل خان ایڈوکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مقامی قائدین ملک شہریار اعوان اور ملک طارق اسلم ڈھلی کے حکم کے مطابق ضمنی الیکشن این اے پینسٹھ کا بھرپور بائیکاٹ کریں گے۔ مسلم لیگ(ن) کے مرکزی قائدین کو انتقامی سیاست کا بے جا نشانہ بنایا جارہا ہے جوکہ قابل مذمت ہے۔

Back

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر