منہاج ویلفیئر ہرسال 12بچیوں کی اجتماعی شادیاں کراتی ہے،یوسف بخشی

منہاج ویلفیئر ہرسال 12بچیوں کی اجتماعی شادیاں کراتی ہے،یوسف بخشی

واہ کینٹ ( نمائندہ پاکستان)منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام ہونے والی اجتماعی شادیوں کی تقریب 11نومبر2018ء بمطابق یکم ربیع الاوّل بروز اتوارزیرِ غور واہ کینٹ کے کسی بھی شادی ھال میں منعقد ہوگی اورمستحق اور بے سہارا لوگوں سے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں ،جو لوگ اس دور کی مہنگائی اورگردش کی چکی میں پیس کر اپنی بیٹیوں کی باعزت رخصتی کرنے کے راستے کے راہی بن کر ہمت ہار چکے ہیں ۔ تحریک منہاج القرآن اورپاکستان عوامی تحریک ایسے خاندانوں کو امید کے چراغ لے کر ڈھونڈتی ہے اور ان کا مدھاوابن کر ایسی بچیوں کو باعزت اپنے نئے گھروں کو رخصت کر تی ہے تاکہ انکی پریشانی کو ختم کیا جاسکے جشنِ آمدِ رسولﷺ کے ساتھ ہی یکم ربیع الاول یعنی 11نومبر2018ء کو مکمل چھان بین کے بعد 12ربیع الاول کی نسبت سے تحریک منہاج القرآن اورPATکی ٹیم 12 بچیوں کو امسال ہونے والی اجتماعی شادی کی تقریب کے لیے منتخب کر کے رخصت کرے گی۔معقول جہیز کے ساتھ بے سہارا اور یتیم بچیوں کو باعزت اپنے گھروں میں زندگیاں گذارنے کا یہ بہترین مواقع فراہم کرنے کا سلسلہ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک نے گذشتہ چھ سالوں سے شروع کررکھا ہے اور اب تک 65جوڑوں کی شادیاں کرواکر 130 خاندانوں میں خوشیاں بانٹی جاچکی ہیں اور یہ سب خاندان تحریک منہاج القرآن پر نبی اکرمﷺ کے خصوصی فیضان وبرکت کے طفیل زندگی کی مسافتیں ہنسی خوشی طے کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک تحصیل ٹیکسلا کے میڈیا کورڈینٹرمحمد یوسف بخشی نے گذشتہ روز ایک مقامی صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیااور مزید انھوں نے بتایا یہ عظیم کا م تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک تحتPP-20کی سطح پر کیا جاتا ہے اور اس کے وسائل بھی یہاں سے ہی میسر آتے ہیں یعنی یہ سلسلہ PP-20کی عوام کے تعاون سے چل رہاہے،اس لیے اجتماعی شادی کی تقریب کے لیے ہر بچی کا اسی حلقے سے ہونا بھی لازمی ہے۔ کسی قسم کی بیرونی امداد کا تاثر جو کچھ لوگ قائم کرتے ہیں وہ قطعاً غلط ہے فلاحی اورخدائی خدمت گارانہ کام ہے جو اللہ تعالیٰ اوررسول اللہ ﷺ کی مدد سے چلتا ہے جو کمزور ایمان کی سوچ سے باہر ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر