ٹیکسلا میں ن لیگ کو جھٹکا،اہم رہنما ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

ٹیکسلا میں ن لیگ کو جھٹکا،اہم رہنما ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

ٹیکسلا ( نمائندہ پاکستان )مسلم لیگ ن کو ایک اور سیاسی جھٹکا،ٹیکسلا کی معروف سماجی سیاسی شخصیت حسرت بلال میر نے دوست احباب کے ساتھ مسلم لیگ ن کو خیر باد کہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔حسرت بلال میر مسلم لیگ ن کے دیرینہ ساتھی تھے،وفاقی وزیر پٹرولیم حسرت بلال میر کی رہائش گاہ واقع نہر سٹاپ گئے ،جہاں حسرت بلال میر نے وفاقی وزیر کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کر رکھا تھا،وفاقی وزیر کے ہمراہ سید مہتاب حسین شاہ کونسلر ٹیکسلا میونسپل کمیٹی ، سید اسد علی شاہ نقوی،ایم پی اے پی پی بیس ملک تیمورمسعود اکبر،سید چن شاہ کاظمی تھے ، حسرت بلال میر نے اپنے دوست احباب کے ساتھ وفاقی وزیر غلام سرور خان کے قافلے میں شرکت کا اعلان کیا ، غلام سرور خان نے حسرت بلال میر اور انکے دوستوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر شیخ شرجیل ، حاجی میر اویس ،زیشان اور برادری کے زعما بھی موجود تھے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر