مسلم لیگ(ن)کے احتجاجی پارلیمانی سیشن میں شرکت کرینگے،سینیٹر شیری رحمن

مسلم لیگ(ن)کے احتجاجی پارلیمانی سیشن میں شرکت کرینگے،سینیٹر شیری رحمن

اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹرشیری رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک سرمایہ کاری کرسکتا ہے مگرحکومت کو سی پیک پر نظر ثانی کی بات عام نہیں کرنی چاہئے تھی بلکہ سی پیک پر نظر ثانی کی بات چینی حکومت سے طے کرنا چاہئے تھی، مسلم لیگ( ن) کے احتجاجی پارلیمانی سیشن میں ہماری جماعت بھرپورشرکت کرے گی۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں پاکستانیو ں کے روزگار کے تحفظ اور شرح کیلئے بل پارلیمینٹ میں لا رہی ہوں ،انہوں نے کہا کہ شیری رحمن نے کہاکہ حکومت نے50 دنوں میں 50 یو ٹرن لئے، ڈالر کی اونچی پرواز کو حکومت نہیں دیکھ رہی جبکہ پاکستان پر 900 ارب روپے کا قرض بڑھ گیا۔ ایک دن میں ہی سٹاک ایکسچینج میں لوگوں کی جمع پونجی ڈوب گئی، حکومت نے آتے ہیں ملک میں معاشی بحران پیدا کردیا اور اگرآئی ایم ایف میں جانا ہی تھا تو کیوں کہا خود کشی کرلیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول