ن لیگ آج واہ کینٹ میں پاورشو کریگی،ملک عمرفاروق

ن لیگ آج واہ کینٹ میں پاورشو کریگی،ملک عمرفاروق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹیکسلا ( نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ ن آج واہ کینٹ میں پاور شو کا بھرپور مظاہرہ کرے گی، مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت واہ کینٹ میں آج منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے،مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ سرفراز اصغر ۔شیخ ندیم ، کرنل (ر) کاظم رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ، آج مورخہ 11 اکتوبر بروز جمعرات دن دو بجے سی بی گراونڈ نذد بیرئیر نمبر 3 واہ کینٹ میں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت امیدوار مسلم لیگ ن حلقہ این اے 63 بیرسٹر عقیل ملک کے عظیم الشان انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے ، شنید ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ، حمزہ شہباز مریم نواز ، سنیٹرچوہدری تنویر ، سابق ایم اینے ملک ابرار و دیگر کی واہ کینٹ آمد متوقع ہے، جلسہ کے انتظامات مکمل کرنے کے لئے مسلم لیگ ن کے سر گرم رہنما شیخ ندیم کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،جبکہ مرکزی قائدین کی واہ کینٹ آمد کے حوالے سے پورے شہر میں لاوڈ اسپیکر کے زریعے منادی کرائی جارہی ہے،، شیخ ندیم کا کہنا تھا کہ مرکزی قائدین کا مسلم لیگ کے کارکنان کی جانب سے فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔