ن لیگ ہی عوامی محرومیوں کاازالہ کرسکتی ہے،شیخ آفتاب

ن لیگ ہی عوامی محرومیوں کاازالہ کرسکتی ہے،شیخ آفتاب

اٹک (نمائندہ پاکستان) محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ( ن ) دوبارہ برسر اقتدار آ کر عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو گھر کی راہ دکھائے گی کسی کے کاندھے پر اقتدار حاصل کرنے والوں نے عوام کو مایوسی ، مہنگائی ، بے روزگاری ، سی پیک کی بندش ، عالمی سطح پر تنہائی ، ڈالر کی قیمتیں آسمان تک پہنچانے ، اسٹاک مارکیٹ کو کریش کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا عوام کی تمام محرومیوں کا ازالہ مسلم لیگ ( ن ) ہی کر سکتی ہے جن کی ترقی اور خوشحالی کے دور کو آج مثال دے کر یاد کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے حسن ابدال کی یونین کونسل بھلڑ جوگی کے گاؤں کالو پنڈ میں چیئرمین یونین کونسل میاں حبیب الرحمن ایڈووکیٹ کی زیر نگرانی امیدوار مسلم لیگ ( ن ) پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 3 سردار افتخار احمد خان کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں انتخابی جلسہ کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 3 سردار افتخار احمد خان ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، چیئرمین یونین کونسل حاجی رفاقت علی خان ، فرید خان تنولی نے خطاب کیا اس موقع پر معززین علاقہ اور مسلم لیگ ( ن ) کے کارکنان کی کثیر تعداد کے علاوہ ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں راشد مشتاق بھی موجود تھے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر