نئی نسل کو عصری تقاضوں کے مطابق تعلیم دلائی جائے،راجہ پرویز اشرف

نئی نسل کو عصری تقاضوں کے مطابق تعلیم دلائی جائے،راجہ پرویز اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرخان(تحصیل رپورٹر)ماضی کے مقابلے میں آ ج ہمیں بہت زیادہ سہو لیات دستیاب ہیں مگر ہم ان تمام تر سہو لیات کے باوجود اپنی نئی نسل کو عصری تقاضوں کے مطا بق تعلیم دلانے سے قاصر ہیں اور اسکے مقابلے میں دیگر معاشرتی ضروریات کو زیا دہ اہمیت دیتے ہین ان خیا لات کا اظہارسابق وزیر اعظم را جہ پرویز اشرف اور سابق وزیر اطلا عات قمر زمان کائرہ نے ہاورڈ کیمرج سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر مس فوزیہ منیرنے بھی خطاب کیا تقریب میں خان زمرد ، محمدجہانگیر اور انتخاب شاہ ، چیئرمین عدنان خان،خواجہ قیصر فاروق، سید ثاقب امام رضوی اورحکیم عبد الرؤف کیانی بھی مو د تھے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہما رے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور وسائل بھی بہت ہیں مگر شاید بچوں کی بہترین تعلیم ہما رے معاشرتی کلچر سے مطا بقت نہیں رکھتی مگر ہمیں عصر حاضر کے تقاضوں اور دنیا کا مقابلہ کر نے کے لیے اپنی نئی نسل کو بہترین تعلیم دینے کے علاوہ کو ئی چا رہ نہیں ہے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ٹاٹوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر نے والوں نے قوم کے لیے بہترین خدمات سر انجام دیں مجھے خوشی ہے کہ آج ہمیں اپنے بچوں کو بہترین تعلیم دلوانے کے لیے اچھے اور پرو فیشنل ادارے مو جود ہیں میں تو یہ کہتا ہو ں کہ ہمیں اہنے لیے بہترین گھروں اور اعلی گاڑیوں کی بجائے بچوں کی بہترین تعلیم ضروری ہے اگر ہما رے پاس سب کچھ مو جود ہے مگر ہما ری اولاد نا لائق ہے تو ساری دنیاوی آ سائشیں بے کار ہیں انہوں نے کہا کہ گو جر خان میں بہترین اساتذہ اور لو گو ں کے باعث یہاں کے لو گو ں نے زندگی کے مختلیف شعبوں میں نام پید اکیا ہے