بھتہ خوری کے ملزم محمد علی کی سزا کو کالعدم قرار دے دیاگیا

بھتہ خوری کے ملزم محمد علی کی سزا کو کالعدم قرار دے دیاگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے بھتہ خوری کے ملزم محمد علی کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا ہے ۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں بھتہ خوری کیس میں ملزم کی سزا کا لعدم قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ملزم کی جانب سے وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ اورنگی ٹاؤن کے شہری ارشاد کی شکایت پر تین ملزمان پر بھتہ وصولی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔دو ملزمان شہباز اور محمد آصف پہلے ہی بری ہوچکے ہیں ۔انسدادہشت گردی کی عدالت نے صرف محمد علی کو پانچ سال کی قید کی سزا سنائی تھی ۔سزا دیتے وقت ماتحت عدالت نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے تھے۔ عدالت نے سزا کے خلاف اپیل پر وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم محمد علی کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر