گوجرخان، دوستوں کے مذاق نے نوجوان کی جان لے لی

گوجرخان، دوستوں کے مذاق نے نوجوان کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرخان(تحصیل رپورٹر)گوجرخان دوستوں کے مذاق نے نوجوان کی جان لے لی ،پولیس تھانہ گوجرخان مصروف تفتیش ہے پولیس تھانہ گوجرخان کے مطابق ڈھوک مغل کلیال داکخانہ مسہ کسوال کا رہائشی ابرار حسین ولد نذیر حسین جوکہ کیری ڈبہ چلاتا ہے گزشتہ روز مسہ اڈا میں اسامہ ٹائر پنکچر پر گاڑی میں ہوا کے زریعے صفائی کررہا تھا اس دوران اسامہ ،رفیق ،یاسر اور ایک نامعلوم دوست نے مذاق میں اسے پکڑ کر ہوا بھرنے والے کمپریسر سے اس کے جسم میں ہوا بھر دی جس سے اس کی حالت تشویشناک ہو گئی جسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پرابتدائی طبی امداد کے بعد اسے بی بی ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں وہ گزشتہ رات دم توڑ گیا ابرار حسین کی نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا