شہبازشریف کی گرفتاری بدترین سیاسی انتقام ہے،خواجہ جہانگیر

شہبازشریف کی گرفتاری بدترین سیاسی انتقام ہے،خواجہ جہانگیر

گوجرخان(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گوجرخان کے رہنما خواجہ جہانگیر نے اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کی گرفتاری کو بدترین سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی کو ایک سازش کے تحت نشانہ بنایا جارہا ہے کچھ طاقتیں پاکستان میں میاں برادران کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہیں ان کیخلاف ابھی کوئی ثبوت سامنے نہیں آسکا لیکن اس کے باوجود پابند سلاسل کرنا سیاسی انتقام نہیں تو اور کیا ہے خواجہ جہانگیر نے کہا کہ میاں شہبازشریف کی گرفتاری صرف اس وجہ سے کی گئی کہ ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت کو کامیابی دلائی جا سکے لیکن کنٹینرز کی سیاست کرنے والے سن لیں عوام کے دلو ں سے میاں برادران کی محبت انمٹ ہے اسے کسی صورت نہیں نکالا جا سکتا ضمنی الیکشن میں بھی ن لیگ کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر