ضمنی انتخابات: ن لیگ سندھ نے پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا

ضمنی انتخابات: ن لیگ سندھ نے پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پنجاب میں مسلم لیگ نون کی حمایت کے بدلے سندھ کے ضمنی انتخابات میں نون لیگ نے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ نون کے رہنماں کی ملاقات کے بعد مسلم لیگی رہنماں نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔قبل ازیں پیپلز پارٹی کے وفد نے صوبائی سیکریٹری جنرل وقارمہدی کی قیادت میں مسلم لیگ ن سندھ کے سابق صدرشاہ محمد شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اورضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے لیے حمایت پرتبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں پیپلزپارٹی کے راشد ربانی دیگر بھی موجود تھے بعد ازاں مسلم لیگ بزنس فورم کے صدر مرزااشتیاق بیگ کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنماں نے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی حمایت اوران کی انتخابی مہم چلانے کا بھی اعلان کیا۔مسلم لیگ سندھ کے سابق صدرشاہ محمد شاہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سندھ کے تمام امیدوار جو ضمنی انتخاب لڑ رہے ہیں آج پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے حق میں دستبردارہو جائیں گے ہم پیپلزپارٹی کے ساتھ سندھ میں ضمنی الیکشن میں مکمل ساتھ دیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی ایڈوائیزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں محمد زبیر سمیت سب میمبران نے شرکت کی اجلاس میں چوری کئے گئے مینڈیٹ اورقیادت کی گرفتاریوں پر غورکیا گیا شہبازشریف کو بلایا کسی اور کیس میں گیا جبکہ گرفتارکسی اورکیس میں کیاگیا،ان کا کہنا تھا کہ ڈالر ایک سوچالیس تک پہنچنا تشویشناک ہے،حکمرانوں کے قول وفعل میں تضاد ہے،ضمنی انتخابات میں دھاندھلی کے لئے شہبازشریف کوگرفتارکیا گیا،محمودالرشد کا بیٹابرہنہ حالت میں پکڑاجاتا ہے مگرپنجاب پولیس بے بس نظرآتی ہے،پنجاب میں لاقانونیت کی مذمت کرتے ہیں،عمران خان ایم کیوایم کے پاس گھٹنوں کے بل چل کر گئے وہ دعوے کرتے تھے کہ کبھی نہیں جاؤنگا۔ مسلم لیگی رہنماں نے کہاکہ 12اکتوبرکو سیاہ دن کے طورپر منائینگے،آرٹ کاؤنسل میں سیمینارمنعقد کیا جائیگا اوربیگم کلثوم نواز کو خراج بھی پیش کیا جائیگاانہوں نے کہاکہ ن لیگ کی تنظیم یونین کونسل سطح تک جلد مکمل کرینگیپارلیامینٹ کااجلاس نہیں بلایا جارہا ہیحکومت جان بوجھ کر بھاگ رہی ہیشہباز شریف کو اسیمبلی میں نہ بلانیکے لئے اجلاس نہیں بلایا جارہا،نیب چیئرمین کو عمران خان کی طرف سے ڈکٹیٹ کرنا غلط ہے۔سینیٹرسلیم ضیاء نے کہاہماراخیال تھا کہ کچھ نہ کچھ تو عوام کے لئے کیا جائیگا مگر مایوسی ہوئی عوام سے وعدے کئے گئے،سرائیکی صوبے کی بات بھی کی گئی کہیں پر اس کاذکر تک نظرنہیں آرہا مسلم لیگ نون پارلیامینٹ کے باہر بھرپوراحتجاج کرے گی ۔ بزنس فورم نون لیگ کے صدر مرزاشتیاق بیگ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت یہ تاثردے رہی ہے کہ ن لیگ خزانہ خالی چھوڑ کرگئی ہے جب ہم گئے تو حالت اتنی ابتر نہیں تھی امن وامان کی صورتحال خراب تھی جب ہم گئے ہیں توسولاارب ڈالر چھوڑ کر گئے پچاس دن حکومت کواستخارہ کرنے میں لگا کہ آئی ایم ایف جانا ہے کہ نہیں ایک ارب ڈالرکا نقصانکردیا گیااسد عمر کو 6ماہ پہلے بتایا گیا تھا کہ آپ وزیرخزانہ ہونگے پر انہوں نے کوئی تیاری نہیں کی ہمیں نوٹسزپر نوٹسز آرہے ہیں پوجھا جارہا ہے کہ گھرکہاں آیا کار کہاں سے لی اب معیشیت کا اسٹیرنگ اسد عمر کے ہاتھ نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے ہاتھ ہوگی مہنگائی کا طوفان آگیا۔ کنزیومرفائناسنگ ن لیگ کے دورمیں عروج پر تھی بزنس کمیونٹی اوپنر پلیئر تھے جوناکام ہوئے۔ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ نون سندھ کے سابق صدرشاہ محمد شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی نے ضمنی الیکشن میں ہمارے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ہم سندھ میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کونہ صرف ضمنی الیکشن میں سپورٹ کریں گے بلکہ ان کے لیے انتخابی مہم بھی چلائیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول