کراچی ، ’’دی ڈونکی کنگ‘‘ کے سلسلے میں کے ایف سی کی تقریب

کراچی ، ’’دی ڈونکی کنگ‘‘ کے سلسلے میں کے ایف سی کی تقریب

کراچی (پ ر) کے ایف سی پاکستان نے آنے والی فلم ’’دی ڈونکی کنگ‘‘ کے سلسلے میں نامور افراد کے ساتھ تقریب کا اہتمام کیا ، یہ انیمیشن فلم کے ایف سی پاکستان بطور برانڈ پارٹنر کے اشتراک سے طلسمان اسٹوڈیوز اور جیو فلمز کی جانب سے پیش کی جارہی ہے۔ میڈیا سے ساتھ تقریب کا انعقاد کے ایف سی کے ریسٹورنٹس میں سے ایک پر کیا گیا جس میں فلم کے اداکاروں اور معاون افراد نے شرکت کی اور میڈیا کے لوگوں کے ساتھ گھل مل گئے اور بتایا کہ ڈونکی کنگ کس طرح تمام عمر کے لوگوں کیلئے ایک امید افزاء فلم ہے اور بچوں اور ان لوگوں کوفلم دیکھنے کی دعوت دی جن کے اندر کا بچہ اب بھی شرارتیں کرتا ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے فلم ساز عزیز زندانی نے کہا کہ ’’ڈونکی کارڈ پاکستان میں اینی میشن فلم کی نوع کو نئی جہت دینے کی ایک کوشش ہے۔ دی ڈونکی کنگ کا مضبوط ترین نکتہ اس کی انفرادیت ،مقامی طور پر متعلق کہانی، زبان اور پرجوش مکالمے اور کردار ہیں جو کہ آخر تک قائم رکھے گئے ہیں، اس کے مشتملات بچوں سے باتیں کرتے ہیں لیکن مستقل طور پر بڑوں کو بھی ہلادیتے ہیں جس سے یہ ہر عمر کے شخص کیلئے دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے‘‘۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر