تحریک انصاف انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے ، نصرت واحد

تحریک انصاف انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے ، نصرت واحد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحدنے کہا کہ تحریک انصاف انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے ، ملک کو کرپٹ افراد سے نجات دلائیں گے ، کرپشن میں ملوث عناصر کا محاسبہ کیا جائے ،ملک میں صاف ستھرے سیاسی کلچر کو فروغ دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی غلط معاشی پالسیوں کے باعث پاکستان قرضوں کی دلدل میں پھنس گیا ہے ملک کو قرضوں سے نجات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ڈالر کی اونچی اڑان پر جلد قابو پالیا جائے گا۔ انہوں کہا کہ صحت و تعلیم اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کیے جائیں گے ۔کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی بھر پور پالیسی وضع کی جائیگی۔ ملک میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ بیرونی اور ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ نصرت واحد نے مزید یہ کہا کہ ملکی اندرونی و بیرونی حالات کے باعث قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔