کراچی ، چاند نظر آگیا،یکم صفر المظفرآج ہوگی

کراچی ، چاند نظر آگیا،یکم صفر المظفرآج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ صفر المظفر1440 ؁ء کا چاند نظرآگیااور یکم صفر المظفرجمعرات 11اکتوبر 2018 ؁ء کو ہوگی ۔دریں اثنا مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس دفتر محکمۂ موسمیات(میٹ کمپلیکس) موسمیات چورنگی ، کراچی میں مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی کے ارکان : مولانا حافظ محمد سلفی ، قاری نذیراحمد نعیمی،مولاناصابر نورانی،قاری محمد اقبال ،مولانا فیروزالدین رحمانی اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی ۔فنی معاونت کے لئے محکمۂ موسمیات کے چیف میٹر ولوجسٹ عبدالرشیدنے شرکت کی ۔ کراچی ،اسلام آباد ،جہلم ،منگلا ،ژوب، نورپور تھل ،جوہر آباد اور دیگر مقامات سے رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں ، مرکزی کمیٹی نے خود چاند دیکھا ،لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم صفر المظفرجمعرات 11اکتوبر 2018 ؁ء کو ہوگی ۔