دراز نے اپنی نئی موبائل ایپلی کیشنز کا اجراء کر دیا

دراز نے اپنی نئی موبائل ایپلی کیشنز کا اجراء کر دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)دراز نے 20 لاکھ سے زائد مصنوعات کی مختلف اقسام کو فروغ دینے، نئے فیچرز اور صارفین کو پہلے سے بہتر تجربہ کی فراہمی کے لئے اپنی نئی موبائل ایپلی کیشن کا اجراء کر دیا ہے۔ دراز کی نئی ایپلی کیشن ہر صارف کی استعمال کی خواہش کو پورا کرنے کی جانب اہم قدم ہے جس میں برانڈز کے لئے آفیشل سٹورز، متاثر کن کولیکشنز، برانڈ واؤچرز اور ڈیل کے خواہش مندوں کیلئے ڈیلی فلیش سیلز سمیت بہت کچھ شامل ہے۔ دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسان سایہ نے ایپلی کیشن کے اجراء کے وسیع تناظر میں مقاصد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نئی ایپلی کیشن کے کے ساتھ اپنے صارفین کو ای کامرس کے نئے دور میں لانے کیلئے پرجوش ہیں۔ چند ایام میں نئی دراز ایپلی کیشن سے متعلق صارفین نے پرجوش ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ صارفین کو ان کی دہلیز پر لاکھوں مصنوعات تک رسائی دینے کے ساتھ ساتھ دراز کی نئی ایپلی کیشن صارفین کو ان کے پسندیدہ برانڈز تک فوری رسائی فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فون پر دوران سفر ای سٹور سے تقریب اور گیمز کا ٹکٹ خریدیں، ڈیلی برانڈ واؤچرز تک رسائی حاصل کریں اور یہ فہرست بہت لمبی ہے۔ ہم اپنے صارفین کو شاندار خریداری اور طرز زندگی کا تجربہ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر