انتظار قتل کیس ، ملزم طارق رحیم کے وارنٹ گرفتاری جاری

انتظار قتل کیس ، ملزم طارق رحیم کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت نے انتظار قتل کیس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزم طارق رحیم کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں ۔بدھ کو انتظار قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں مقتول کے والد مقصود احمد عدالت میں پیش ہوئے تفتیشی افسر کی غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم طارق رحیم کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے،عدالت نے حکم دیا کہ ملزم طارق رحیم کو گرفتار کرکے23 اکتوبر تک پیش کیا جائے ،مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزم طارق رحیم کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا جائے،آج سی پی آفس جاکر تفتیشی افسر کے خلاف شکایت درج کر اؤنگا،تفتیشی افسر اپنے پیٹی بھائیوں کو سپورٹ کر رہا ہے،انتظار قتل کیس میں اے سی ایل سی کے 8 ملزمان گرفتار ہیں،ملزمان کے خلاف درخشان تھانے میں مقدمہ درج ہے،مقدمے کی سماعت سینٹرل جیل میں واقع عدالت میں کی جا رہی ہے۔