ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت 27اکتوبر تک ملتوی

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت 27اکتوبر تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 27اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔بدھ کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں جعلی ڈگری کیس میں نامزد 13 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کاروائی کے 27 اکتوبر تک ملتوی کردی ،کیس کے مرکزی ملزم شعیب شیخ جعلی ڈگری کیس میں سزا کے بعد اڈیالہ جیل میں ہیں ،ملزم شعیب شیخ کی جانب سے عدالت پر عدم اعتماد کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں ممبر انسپکشن ٹیم کو جمع کرائی جا چکی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر