ہراساں کرنے کی درخواست پر ڈی جی رینجرز اور دیگر سے جواب طلب

ہراساں کرنے کی درخواست پر ڈی جی رینجرز اور دیگر سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت نے شہری کی درخواست پر ہراساں کے خلاف ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی پولیس اور دیگر سے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے شہری محمد عارف کی درخواست پر ڈی جی رینجرز آئی جی سندھ پولیس اور دیگر سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ 23 اکتوبر تک جواب دیا جائے کے شہری محمد عارف کو پولیس اور رینجرز کیوں ہراس کررہی ہے۔ درخواست میں ڈی جی رینجرز آئی جی سندھ پولیس، ایس ایس پی ملیر، انچارج تھانہ شاہ لطیف اور یاسر رانجھہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق اس کی بچیاں یاسر رانجھ کے گھر کام کرتی تھیں، جنہیں جنسی ہراساں کیا گیا ہے۔ جس کے بعد بچیوں سے نوکری چھڑوادی لیکن اس کے باوجود پھر مجھے اور خاندان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ درخواست گزار نے بتایا کہ وہ تنگ آکر بہاولپور سے کراچی شفٹ ہوگیا ہے۔ کراچی میں بھی خاندان سمیت ہراساں کیا جارہا ہے۔میرے 14 سالہ بیٹے ذیشان کو بھی اغوا کرلیا گیا۔ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔درخواست کی پیروی لیاقت علی خان ایڈدوکیٹ نے کی۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزار کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ پولیس کو ہراسمنٹ سے روکا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر