ایچ بی ایل کی پیپلز بینک چین کے سینئر نمائندگان کے اعزاز میں تقریب

ایچ بی ایل کی پیپلز بینک چین کے سینئر نمائندگان کے اعزاز میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایچ بی ایل کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد اورنگزیب نے پیپلز بینک آف چائنا کرنسی پالیسی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ماجون کا HBL پلازہ میں استقبال کیا۔ تقریب میں نامور بزنس مین اور کارپوریٹ شخصیات نے شرکت کی، جس میں گرین فائٹس RMB کا بین الاقوامی سطح پر استحکام اور برآمدتی صنعت کو چین سے پاکستان منتقل کرنا اہم مقصد رہا۔پاکستان اور چین کے درمیان تجارت میں RMB کے استعمال کو فروغ دینا گفتگو کا محور رہا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے دو سابق گورنرز سلیم رضا اور ڈاکٹر شمشاد اختر بھی تقریب میں شریک رہے اور ڈاکٹر ماجون سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے بتایا کہ چین سی پیک منصوبے میں HBL مختلف کمپنیوں کی مدد کرنے اور پاکستان اور چین کے کارپوریٹس کے درمیان تعاون میں منفرد حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ HBL واحد پاکستانی بینک جو چین میں اپنے بینکنگ آپریشنز سرانجام دے رہا ہے اور بہت جلد چین میں RMB آپریشنز کا آغاز کرکے RMB کی دو طرفہ وساطت فراہم کرنے والا واحد پاکستانی بینک بن جائے گا۔ اس سے قبل ڈاکٹر ماجون نے ایچ بی ایل کے صدر کے ہمراہ SBP کے عہدیداران سے ملاقات میں پاکستان میں گرین فائٹس مارکیٹ کی ترقی اور RMB کے استعمال کو دو طرفہ تجارت امور میں بڑھانے کیلئے Tsinghua University کے کردار پر تفصیلاً گفتگو کی۔

B