ناکام پالیسیوں سے ملک میں مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے ،ارشد وہرا

ناکام پالیسیوں سے ملک میں مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے ،ارشد وہرا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے رہنما ارشد وہرا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے ۔ اگر صلاحیت نہیں تھی تو عوام کے سامنے دعوے اور وعدے کیوں کیے گئے ۔ کراچی والوں نے ملک کا وزیراعظم منتخب کرایا لیکن اسے نظر انداز کیا گیا ۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرارشد وہرہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے ۔ اگر صلاحیت نہیں تھی تو عوام کے سامنے دعوے اور وعدے کیوں کیئے گئے ۔اس موقع پر آصف حسنین نے کہا کہ جس وقت اسٹاک ایکس چینج کریش ہو رہا تھا اس وقت وزیراعظم ٹوائلٹ صاف بنانے کے طریقے بتا رہے تھے ۔پی ایس پی رہنماوں نے ایم کیو ایم کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگ ایم کیو ایم سے بھی سوال کرتے ہیں کہ ان کی دو وزارتوں سے شہر کا کیا فائدہ ہوا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر