جوڑوں سے نکاح نامہ طلب نہ کیا جائے، ایڈیشنل آئی جی کراچی

جوڑوں سے نکاح نامہ طلب نہ کیا جائے، ایڈیشنل آئی جی کراچی

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی پولیس چیف(ایڈیشنل آئی جی)ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے ہدایت کی ہے کہ جوڑوں سے نکاح نامہ طلب نہ کیا جائے، ایسا کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ نے کراچی پولیس کے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز کو خط ارسال کیاہے، جس میں کہاگیاہے کہ پولیس موبائل یا موٹر سائیکل گشت کرنے والے پولیس اہلکار جوڑوں سے نکاح نامے طلب کر کے انہیں خوفزدہ کرتے ہیں۔ڈاکٹر امیر شیخ نے ایسے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ کراچی کے کسی بھی علاقے میں فیملیز خاص طور پر جوڑوں سے میاں بیوی ہونے کا ثبوت مانگنے کی شکایت نہیں ملنی چاہئے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے خط میں کہا ہے کہ نکاح نامہ طلب کرنے کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ شکایت کی صورت میں ذمہ دار افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔پولیس کی جانب سے ایسے کسی بھی واقعہ کا نشانہ بننے والے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پولیس کے واٹس ایپ نمبر 03435142770 پر فوری شکایت درج کرائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر