ایم او ایل پاکستان کی مردان خیل 2کنویں کی کامیاب کمیشننگ

ایم او ایل پاکستان کی مردان خیل 2کنویں کی کامیاب کمیشننگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم او ایل کے گروپ ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ اپ سٹریم ڈاکٹر بیریسلاونے اپنے دورہ پاکستان میں وفاقی وزیربرائے توانائی(پٹرولیم ڈویژن) غلام سرور خان سے ملاقات کی اور انہیں آگاہ کیاکہ ایم او ایل پاکستان کے خیبر پختونخوا میں ٹل بلاک کے علاقے میں مردان خیل 2کنویں کی کمیشننگ کر لی ہے جس سے قومی سسٹم کو 12ملین مکعب فٹ گیس جبکہ 1,400 بیرل کنڈنسیٹ دستیاب ہو گا۔ ملاقات میں ایم او ایل کے گروپ ریجنل وائس پریذیڈنٹ برائے مشرق وسطیٰ، افریقہ و پاکستان علی مرتضیٰ عباس بھی ان کے ہمراہ تھے۔وفاقی وزیر نے ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں ایم او ایل پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈاکٹر گاسو نے اس ملاقات میں وفاقی وزیر کو بتایا کہ ایم او ایل گروپ کیلئے پاکستان ایک اہم اثاثہ ہے اور ان کا گروپ پاکستان میں اضافی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔واضح رہے کہ ایم او ایل گروپ کے ڈاکٹر بیریسلاو گاسو خصوصی دورے پر پاکستان تشریف لائے جس کا بنیادی مقصد پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیتے ہوئے توانائی کے شعبہ میں ترقی کی رفتار کو تیز کرنا تھا۔ اس سے قبل ان کی ملاقات وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی سے ان کے دفتر میں ہوئی ۔ڈاکٹر گاسو نے وزیر مملکت کو پاکستان میں جاری اپنے آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی اور حکومت کی بھر پور معاونت پر شکریہ ادا کیا۔وزیر مملکت نے خصوصاً خیبر پختونخوا میں جاری کامیاب آپریشنز اور اس کی وجہ سے روز گار کے مواقع پیدا کرنے پر ایم او ایل گروپ کی کاوشوں کو سراہااور انہیں ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کو دوران ایم او ایل کے گروپ ریجنل وائس پریذیڈنٹ برائے مشرق وسطیٰ، افریقہ و پاکستان علی مرتضیٰ عباس نے بتایا کہ ٹل بلاک میں جائنٹ ونچر پارٹنرز تاحال 2بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکے ہیں ۔اس سے ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں بھر پور مدد مل رہی ہے۔ ایم او ایل پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر مسٹر گبور واکارکس نے ڈاکٹر گاسو کو اپنی بریفنگ میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں جاری اپنے آپریشنز کے بارے میں بتایا اور کمپنی کے ملازمین کی کاشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈاکٹر گاسو نے مردان خیل 2 کنویں کی کامیاب کمیشننگ کی خوشی میں کیک کاٹا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر