عالمی تنہائی سے نجات ،امریکہ سمیت اہم ممالک سے رابطے بحال کرلیے:شاہ محمود قریشی

عالمی تنہائی سے نجات ،امریکہ سمیت اہم ممالک سے رابطے بحال کرلیے:شاہ محمود ...

میلسی(نمائندہ پاکستان)پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے مختصر عرصہ میں اپنی بہترین خارجہ پالیسی کی(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

بدولت امریکہ سمیت اہم ممالک سے اپنے قریبی روابط بحال کر لیئے ہیں اور سابقہ حکومت کے دور میں ملک کو درپیش عالمی تنہائی جیسے اہم چیلنج سے نجات دلا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی سے اسلام آباد اپنے آفس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اور سعودی عرب ہمارے اہم اور مخلص دوست ممالک ہیں اور موجودہ چیلنجز میں دونوں ممالک پاکستان کی بھر پور مدد پر آمادہ ہیں چین کے تعاون سے سی پیک جیسے اہم منصوبے میں سعودی عرب کی شمولیت پاکستان کی عالمی سطح پر اہم کامیابی ہے اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے وزیر خارجہ کی پاکستان کیلئے بہترین خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پہلی بار قومی زبان اردو میں خطاب کے دوران آپ نے قوم کی بھر پور ترجمانی کی اور پاکستان کے اہم ایشوز کو جرات مندی سے اقوام عالم میں پیش کیا اور ہندوستان کو آئینہ دکھانے پر پوری قوم تحریک انصاف کی حکومت پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آپکی صلاحیتوں کا اعتراف کر چکی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر