فیصل آباد ،سیکرٹری پاکستان ریلویز کو نوٹس

فیصل آباد ،سیکرٹری پاکستان ریلویز کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی مختلف درخواستوں پر چیف میٹرو پولیٹن آفیسرفیصل آباد ،سیکرٹری پاکستان ریلویز ،ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر بھکر کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔چیف میٹر پولیٹن آفیسر فیصل آباد زبیر حسین کے خلاف سینٹری انسپکٹر منیر احمد نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود انہیں ترقی نہیں دی جا رہی،سیکرٹری پاکستان ریلویز جاوید انور کے خلاف محمد شاہد بشیر نے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود انہیں اراضی الاٹ نہیں کی جارہی ،ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ نواز میمن کے خلاف ہما سلیم نے موقف اختیار کیا ہے کہ میرٹ پر آنے اور عدالتی حکم کے باوجود انہیں اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر بھرتی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جارہا،ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسربھکر ثاقب اعوان کے خلاف ذوالفقار احمد نے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 14جون 2018ء کو اراضی کی الاٹ منٹ کے حوالے سے جو حکم جاری کیا تھا اس کی پاسداری نہیں کی جا رہی۔

نوٹس

مزید : صفحہ آخر