وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہو گا، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہو گا، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا ...
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہو گا، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ساڑھے 11 بجے وزیراعظم آفس میں ہو گا جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ چیئرمین نجکاری کمیشن کے تقرر کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ چیئرمین پی آئی اے کے تقرر کے معاملے پر بھی بات چیت ہو گی ۔ اجلاس میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈکے تقرر اور طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا ، وفاقی کابینہ ایم ڈی پاکستان بیت المال کے تقرر کی منظوری بھی دے گی ۔پاکستان اورمراکش کے درمیان صنعتی تعاون کے معاہدے کی منظوری دی جائے گی ، وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد