سامان سے ساڑھے تین کلو آئس ہیروئن برآمد ہونے پر مسافر میاں بیوی گرفتار

سامان سے ساڑھے تین کلو آئس ہیروئن برآمد ہونے پر مسافر میاں بیوی گرفتار
سامان سے ساڑھے تین کلو آئس ہیروئن برآمد ہونے پر مسافر میاں بیوی گرفتار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پرسامان سے ساڑھے تین کلو گرام آئس ہیروئن برآمد ہونے پر مسافر میاں بیوی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف نے بیرون ملک جانے والے مسافر میاں بیوی کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ بیرون ملک آئس ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ملزمان نے جائے نماز میں ساڑھے تین کلو آئس ہیروئن چھپا رکھی تھی۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق ملزمان نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 615 سے براستہ دبئی جدہ جارہے تھے ۔ زیر حراست ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /اسلام آباد