عدالتی حکم کے باوجود پولیس منشا بم اور بیٹوں کو گرفتار کرنے میں ناکام،حساس اداروں سے مدد مانگ لی

عدالتی حکم کے باوجود پولیس منشا بم اور بیٹوں کو گرفتار کرنے میں ناکام،حساس ...
عدالتی حکم کے باوجود پولیس منشا بم اور بیٹوں کو گرفتار کرنے میں ناکام،حساس اداروں سے مدد مانگ لی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود پولیس ابھی تک قبضہ مافیا گروپ منشا بم اور اس کے بیٹوں کو گرفتارنہیں کر سکی، پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے حساس اداروں سے مدد مانگ لی ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے جوہر ٹاﺅن میں اراضی پر قبضے کے کیس میں منشا بم اور اس کے بیٹوں کوگرفتارکرنے کا حکم دیاتھا،عدالتی احکامات کے باوجود 10 روز بعد بھی پولیس ملزموں کو گرفتاری کرنے میں ناکام ہے ،پولیس نے منشابم اوربیٹوں کی گرفتاری کیلئے حساس اداروں سے مددمانگ لی۔

پولیس نے کہنا ہے قبضہ مافیا کے سرغنہ منشابم کے ملک سے فرارکاخدشہ ہے،منشابم کی گرفتاری کیلئے آپریشن ونگ اورسی آئی اے کی 10 ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور