پاکستان کی معاشی صورتحال اگلے 2 سال تک کمزور رہے گی: ورلڈ بینک

پاکستان کی معاشی صورتحال اگلے 2 سال تک کمزور رہے گی: ورلڈ بینک
پاکستان کی معاشی صورتحال اگلے 2 سال تک کمزور رہے گی: ورلڈ بینک

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورت حال دو سال تک نازک رہے گی، پاکستان کو شرح نمو میں اضافے کےلئے مزید سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہو گا۔

اپنی نئی رپورٹ میں زور دیتے ہوئے ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کو بڑھتے ہوئے خسارے کو پائیدار بنیادوں پر کم کرنے کی ضرورت ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے جس کے وسائل محدود اور اخراجات زیادہ ہیں، پاکستان چڑھتی اور گرتی معیشت کے حصار میں پھنسا ہوا ہے، اسے شرح نمو میں اضافے کےلئے مزید سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہو گا۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس