پی ٹی آئی کی زرتاج گل ، پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ کھوکھر اور اور مریم اورنگزیب کی والدہ نے حامد میر کے پروگرام میں آپس میں ایسا معاہدہ کر لیا کہ ہنس ہنس کر آپ بھی لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

پی ٹی آئی کی زرتاج گل ، پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ کھوکھر اور اور مریم اورنگزیب کی ...
پی ٹی آئی کی زرتاج گل ، پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ کھوکھر اور اور مریم اورنگزیب کی والدہ نے حامد میر کے پروگرام میں آپس میں ایسا معاہدہ کر لیا کہ ہنس ہنس کر آپ بھی لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو اکثر ایک دوسرے پر جملہ بازی کرتے ہوئے سنا جاتاہے اور اکثر اوقات یہ بہت زیادہ سنگین ہو جاتاہے اور بات تلخ کلامی تک پہنچ جاتی ہے اور کبھی کبھی تو ایوان اکھاڑے کا منظر پیش کرتا ہو ا بھی نظر آ تاہے تاہم حامد میر کے پروگرام میں پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کے درمیان انتہائی دلچسپ اتفاق ہو گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق حامد میر نے ٹویٹر پر اپنے پروگرام میں سے ایک کلپ شیئر کیا اور ساتھ پیغام درج کیا کہ ” زرتاج گل ، پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ کھوکھر اور ن لیگ کی طاہرہ اورنگزیب نے ایک نقطہ پر اتفاق کر لیاہے کہ سیاستدانوں کو ایک دوسرے کوچور اور ڈکیٹ قرار نہیں دینا چاہیے ۔“ حامد میر کی جانب سے شیئر کیے جانے والے کلپ میں طاہرہ اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے اور اس سنگین الزامات کی سیاست کو ختم ہونا چاہیے ۔

مزید : قومی