علی جہانگیر کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی کیخلاف درخواست خارج
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی جہانگیرصدیقی کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی کیخلاف درخواست خارج کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت کی،درخواست حسن مان ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی جس میں درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ علی جہانگیرسول سرونٹ نہیں تعیناتی قانون کے مطابق نہیں، علی جہانگیر کےخلاف نیب ریفرنس بھی چل رہا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے یہ سیاسی تعیناتیاں ہیں وزیراعظم کسی کو بھی تعینات کرسکتا ہے، قانون بتائیں سول سرونٹ کے علاوہ سفیر تعینات نہیں ہوسکتا، یہ ایگزیکٹیو کا اختیار ہے جو وہ کر سکتے ہیں، چیف ایگزیکٹیو نے کچھ سوچ سمجھ کر ہی لگایا ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا عدالت پارلیمنٹ کو کوئی ہدایت نہیں دی سکتی، نئی حکومت آئی ہے وہ ہی اس معاملے کو دیکھے گی۔