سپریم کورٹ نے شمالی علاقوں کیلئے پی آئی اے کے زائدکرایوں سے متعلق کیس نمٹادیا

سپریم کورٹ نے شمالی علاقوں کیلئے پی آئی اے کے زائدکرایوں سے متعلق کیس نمٹادیا
سپریم کورٹ نے شمالی علاقوں کیلئے پی آئی اے کے زائدکرایوں سے متعلق کیس نمٹادیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے شمالی علاقوں کیلئے پی آئی اے کے زائدکرایوں سے متعلق کیس نمٹادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی علاقوں کیلئے پی آئی اے کے زائدکرایوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں کی ۔اس موقع پر پی آئی اے کے وکیل نعیم بخاری ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ شمالی علاقوں میں کرائے کم کردیئے گئے، پی آئی اے مالی مشکلات کاشکار ہے،عدالت سفاری فلائٹ شروع کرنے کی اجازت دے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے سفاری فلائٹس نہیں روکیں، ہم نے تو پی آئی اے افسران کے مفت سفرکانوٹس لیاتھا،ہم تمام سرکاری ادارے نہیں چلاسکتے، سفاری فلائٹ کافیصلہ پی آئی اے کاتھا۔جس پرسپریم کورٹ نے پی آئی اے زائدکرایوں کامعاملہ نمٹادیا۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد