فیصل رضا عابدی کی عبوری ضمانت خارج،2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

فیصل رضا عابدی کی عبوری ضمانت خارج،2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
فیصل رضا عابدی کی عبوری ضمانت خارج،2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے پیپلزپارٹی کے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کی عبوری ضمانت خارج کردی اور انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کیس میں گرفتار پیپلزپارٹی کے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا،فیصل رضا عابدی کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا۔

انسداددہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فیصل رضاعابدی کی عبوری ضمانت خارج کردی اور انہیں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد