شاہد خان کو سٹیڈیم خریدنے کی خواہش مہنگی پڑگئی
لندن (ویب ڈیسک) فل ہیم فٹ بال کلب کے مالک شاہد خان کو ومبلی سٹیڈیم خریدنے کی خواہش مہنگی پڑگئی،کلب کےسابق ملازم نے شاہد خان پر کرپشن کے الزامات لگا دیئے۔فٹ بال کلب کے سابق ملازم کریگ کلائین نےشاہدخان پرکرپشن کےالزامات لگائے ہیں جس کے بعد ایسوسی ایشن نے کرپشن الزامات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب شاہد خان نے فٹ بال کلب کے سابق ملازم کے کرپشن الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔واضح رہے کہ شاہد خان 60 کروڑ پاﺅنڈ میں ومبلی سٹیڈیم خریدنے کے خواہاں ہیں۔