وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس،9 نکاتی ایجنڈے پرغور

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس،9 نکاتی ایجنڈے پرغور
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس،9 نکاتی ایجنڈے پرغور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومت کے پہلے سو دنوں کے پروگرام پر عملدرآمد سمیت مختلف امور زیرایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ نئے آئی ایم ایف پروگرام ،ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مذاکرات پر کابینہ کو اعتماد میں بھی لیا جائے گا۔ اجلاس میں ملک کی داخلی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے کا معاملہ زیرغور آئے گاجبکہ چیئرمین پی آئی اے اور سربراہ نجکاری کمیشن کے تقرر کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد