لاہوریوں کے بعد کراچی والوں کی باری، موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ خریدنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہوریوں کے بعد کراچی والوں کی باری، موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ خریدنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔ کراچی پولیس چیف نے لائسنس بنوانے کیلئے ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا ہے کم عمر ڈرائیوز کو گرفتار نہیں کولڈ ڈرنک پلائیں گے لیکن گاڑی ضبط ہوگی، دو روز میں ون وے کی خلاف ورزی پر 100سے زائد افراد کیخلاف ایکشن لیا۔ انہوں نے کہا پولیس کی ہیلمٹ کی دکانیں نہیں، نہ کسی کا کنٹینر درآمد کروایا ہے، شارع فیصل اور اہم شاہراہوں پر موٹر سائیکل سواروں کیلئے الگ لین بنانے کا ارادہ ہے، انتظامیہ چاہے تو تجاوزات کے خاتمے کیلئے مقدمہ درج کر کے گرفتاریاں کرسکتے ہیں۔