متروکہ وقف املاک کی اراضی پولیس فاؤنڈیشن کودینے سے متعلق کیس ،حکومت پنجاب اور چیف سیکرٹری سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب

متروکہ وقف املاک کی اراضی پولیس فاؤنڈیشن کودینے سے متعلق کیس ،حکومت پنجاب ...
متروکہ وقف املاک کی اراضی پولیس فاؤنڈیشن کودینے سے متعلق کیس ،حکومت پنجاب اور چیف سیکرٹری سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے متروکہ وقف املاک کی اراضی پولیس فاؤنڈیشن کودینے سے متعلق کیس میں حکومت پنجاب اور چیف سیکرٹری سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ریاست کاپیسہ لوٹنے نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے متروکہ وقف املاک کی اراضی پولیس فاؤنڈیشن کودینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیاکہ وقف جائیدادکوبیچنے کاطریقہ کارہے؟وقف زمین پہلے پولیس فاؤنڈیشن پھراشتہارکے ذریعے ایک شخص کودی گئی،اس شخص نے اراضی مختلف لوگوں کوبیچ دی،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ نیب اورایف آئی اے کی تفتیش کامعاملہ ہے،پہلے 686 کنال زمین پولیس فاؤنڈیشن کودی گئی۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ زمین پولیس فاؤنڈیشن کومنتقل نہیں ہوئی،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ریاست کاپیسہ لوٹنے نہیں دیں گے، عدالت نے حکومت پنجاب اورچیف سیکرٹری سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی اورسماعت 18 اکتوبرتک ملتوی کردی۔