پانی کومحفوظ کرنے کا معاملہ : لاہور ہائیکورٹ کا کینٹ ودیگرعلاقوں میں نہرکاپانی استعمال کرنے کیلئے اقدامات کرنے کاحکم

پانی کومحفوظ کرنے کا معاملہ : لاہور ہائیکورٹ کا کینٹ ودیگرعلاقوں میں ...
پانی کومحفوظ کرنے کا معاملہ : لاہور ہائیکورٹ کا کینٹ ودیگرعلاقوں میں نہرکاپانی استعمال کرنے کیلئے اقدامات کرنے کاحکم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پانی کومحفوظ کرنے کیلئے درخواست کی سماعت میں لاہور ہائیکورٹ نے کینٹ ودیگرعلاقوں میں نہرکاپانی استعمال کرنے کیلئے اقدامات کرنے کاحکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق پانی کومحفوظ کرنے کیلئے درخواست کی سماعت لاہورہائیکورٹ میں ہوئی ۔اس موقع پر پی ایچ اے،ایری گیشن،واساودیگرمحکموں نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ نہرسے ہزاروں کیوسک پانی روزانہ کی بنیادپرضائع ہورہاہے جبکہ گزشتہ حکومتوں نے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے اقدامات نہیں کیے۔ عدالت نے کینٹ ودیگرعلاقوں میں نہرکاپانی استعمال کرنے کیلئے اقدامات کرنے کاحکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /لاہور